• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’رمضان کے بعد حکومت کیخلاف باہر نکلیں گے‘‘

مسلم لیگ نون نے حکومت کے خلاف اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کا اشارہ دے دیا۔

رہنما مسلم لیگ نون رانا مشہود کہتے ہیں کہ اس حکومت کے خلاف اپوزیشن کو مل کر احتجاج کرنا پڑا تو کریں گے، جس کا لائحہ عمل رمضان المبارک کے بعد ترتیب دیا جائے گا، رمضان کے بعد ہم اس حکومت کے خلاف باہر نکلیں گے۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ بچہ بچہ پریشان ہے،نون لیگ عوام کو مزید مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کل خود بتایا ہے ان کا علاج جاری ہے،ان کے چند ٹیسٹ رہ گئے ہیں، وہ بجٹ سے پہلے یہاں ہوں گے اور اس حکومت کے کالے کارناموں کو ایکسپوز کریں گے۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ حکومت بدنیتی کی وجہ سے نوازشریف کا علاج نہیں کروا رہی، عمران خان کی سیاست نواز شریف کے نام سے شروع ہوتی ہے اور اسی پر ختم ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے، حکومت اس ملک سے سرمایہ کاری کو بھگا رہی ہے۔

تازہ ترین