• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیع اللہ کی ’رمضان ہاکی ٹورنامنٹس‘ کرانے کی تجویز

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین سمیع اللہ نے ’رمضان کرکٹ ‘کی طرز پر ’رمضان ہاکی ٹورنامنٹس ‘کرانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سیون اے سائیڈ ٹورنامنٹس سے مقابلوں کو پرکشش بھی بنایا جاسکتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے کہا کہ رمضان کرکٹ میچز میں رونق لگی رہتی ہے ، ایسا ہی ماحول ہاکی میں بھی بن سکتا ہے اور اس سے ہمیں کھلاڑی بھی ملیں گے اور اسپانسرز بھی آئیں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی باگ ڈور غیر متنازع افراد کے ہاتھ میں دی جائے تو بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والا سال پاکستان ہاکی کیلئے بہت اہم ہے۔

تازہ ترین