آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ19؍ ذوالحجہ 1440ھ 21؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کےرہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنےکی جتنی کوشش بھی کرلی جائے، ناکامی ہی ملے گی، ’’نکے بابو‘‘ پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں، ’’بڑے میاں‘‘ بیماری کی آڑ میں فرار کی راہیں تلاش کر رہے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کے پرویز رشید کے بیان پر تحریک انصاف کےرہنما مراد سعید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرویزرشید صاحب روز اول سے غلط فہمی کا شکار ہیں کہ قوم نوازشریف کی وارداتوں سے غافل ہے ۔

مراد سعید نے کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے جیل جانے میں عمران خان کا نہیں خود ان کا اپنا، ان کی اولاد کا اور پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کی چوری اس وقت پکڑی گئی جب وہ خودمطلق العنان وزیراعظم تھے ، ان پر سارا مقدمہ خود مسلم لیگ ن کے دورِ اقتدار میں چلا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ دونوں بھائیوں کی جرات و بہادری کا مظاہرہ پوری قوم دیکھ رہی ہے، پرویز رشید تکلیف نہ اٹھائیں ’’نکے بابو‘‘ پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں،’’بڑے میاں‘‘ بیماری کی آڑ میں فرار کی راہیں تلاش کر رہے ہیں ۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ دیگرشعبہ ہائےزندگی کی طرح سیاست کی تطہیرکا عمل بھی جاری ہے، جھوٹ، مکاری، عیاری اور دھوکا دہی کی بجائےقوم اصول، نظریے اور کردار کی سیاست چاہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید