• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے نامور مصور جمیل نقش 80برس کی عمر میں انتقال کر گئے، مرحوم لندن میں رہائش پزیر تھے ۔

جمیل نقش کافی عرصے سے نمونیہ کے عارضے میں مبتلا اور لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھے کہ دوران ِ علاج آج انتقال کر گئے۔

جمیل نقش 1939ء میں غیر منقسم ہندوستان کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے۔

مرحوم جمیل نقش نے اسلامی خطاطی میں جداگانہ اسلوب وضع کیا، کئی کتابوں کے سرورق ڈیزائن کیے، ان کی خدمات کے اعتراف پر حکومت پاکستان نے 1989 ءمیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2009ء میں ستارۂ امتیاز سے نوازا۔

تازہ ترین