• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی ، 6 سہولت کاروں سمیت 86 مشتبہ افراد زیر حراست

صوابی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کر کے 6 سہولت کاروں سمیت 86 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کے مطابق پولیس نے یارحسین، دوبیان، سوڈھیر اور یعقوبی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ہے۔

ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے جو اسلحہ برآمد ہوا ہے اس میں ایک کلاشنکوف، ایک ریپیٹر، 2پستول اور کارتوس شامل ہیں۔

ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے یہ بھی بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران 200 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

تازہ ترین