• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے گلشن اقبال میں آپریشن

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے گلشن اقبال بلاک 11میں دوسرے روز بھی آپریشن کیا گیا، آپریشن نیپا چورنگی کے قریب کراچی یونیورسٹی اسٹیشن سے شروع کیا گیا۔

آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ریلوے نے مشترکہ طور پر حصہ لیا جبکہ نقص امن کے باعث پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے گلشن اقبال میں آپریشن
کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے تجاوزات کے خلاف کیے گئے آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار ننھے بچے کا ہاتھ پکڑ کر اسے جھگی سے باہر لا رہا ہے

آپریشن سے قبل جھگیوں میں رہائش پزیر افراد کو نوٹس دیا گیا تھا جس کے بعد لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔

آپریشن کے دوران ریلوے ٹریک پر جھونپڑیوں اور غیرقانونی پارکنگ کو توڑا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی ریلوے شہلا رضا کے مطابق آج آپریشن جوہر برج سے اردو اسٹیشن تک جاری رہے گا، کے سی آر کے دونوں جانب 50 فٹ تک ٹریک کو کلیئر کرایا جائے گا۔

تازہ ترین