• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے جم جانا چھوڑ دیا ہے، کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کے لیے یوگا اور آرام کو ترجیح دے رہا ہوں۔

لمبے لمبے چھکوں کی وجہ سے یونیورس بوس کے نام سے شہرت پانے والے ویسٹ انڈیز کے 39 سالہ کرس گیل اپنے کیرئیر کا 5 واں اور آخری ورلڈ کپ کھیلیں گے ۔

میگا ایونٹ سے قبل کرس گیل نے میڈیا کو اپنی فٹنس کے راز بتا تے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ عرصے سے جم جانا چھوڑ دیا ہے ۔

گیل کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے یوگا کرتے ہیں ، مالش کراتے ہیں اور پھر آرام کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جسم اور فٹنس اُن کا ساتھ دے رہی ہے کیونکہ وہ اس عمر میں اپنے فارمولے کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

تازہ ترین