• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نوازشریف گرتی معیشت، عام آدمی کے مسائل سے پریشان‘‘

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف گرتی معیشت اور عام آدمی کےمسائل کے حوالے سے بہت پریشان ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنےلاہور کی کوٹ لکھ پت جیل میں قید سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پراپنےبیان میں مریم نواز نےکہاکہ نوازشریف عوامی رہنما ہیں،وہ اپنی صحت کی نازک صورت حال سےزیادہ عام آدمی کےمسائل اورگرتی معیشت کے بارے میں فکرمند ہیں۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ نوازشریف کہتے ہیںکہ مسلم لیگ ن کو عوامی جذبات کی ترجمانی کرنا ہے، نوازشریف کہتےہیں کہ ن لیگ کو عوام کےساتھ کھڑےہونا اور ان کی آواز بننا ہے۔

تازہ ترین