• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آئی ایم ایف معاہدے میں کچھ چیزیں کمزور طبقے کے لیے فائدہ مند ہیں ‘

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے کم شرح سود پر چھ ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے ، ورلڈ بینک اور ایشین ڈيولپمنٹ بینک بھی کم شرح سود پر دو سے تین ارب ڈالر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں تین چار چیزیں ایسی ہیں جو پاکستان کے کمزور طبقے کے فائدے میں ہیں۔

تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد عبدالحفیظ شيخ نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ حکومت آئی تو ملک پراکتیس ہزار ارب روپے کا قرض تھا ، فارن ایکس چینج ریزرو دس بلین سے بھی کم ہوچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں امپورٹ اور ایکسپورٹ کا فرق بیس ارب ڈالر سالانہ سے زیادہ ہوچکا تھا۔مستقبل میں ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے۔

تازہ ترین