• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عابد علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے آف لوڈ کرنا غیرمنصفانہ ہوگا، رمیزراجہ

سابق ٹیسٹ کر کٹر رمیز راجہ نے نوجوان بیٹسمین عابد علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے آؤٹ کرنے سے متعلق اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد علی کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھلائے بغیر ورلڈ کپ اسکواڈ سے آف لوڈ کرنا غیرمنصفانہ عمل ہوگا۔

ٹوئٹر پیغام میں رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ یہ بیٹنگ کے لئے اچھی وکٹیں ہیں اور اسٹار بنانے کا یہ اچھا موقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیم مینجمنٹ نے سلیکشن کمیٹی کیساتھ مشاورت مکمل کرلی ہے، عابد علی کی جگہ آصف علی اور فہیم اشرف کی جگہ محمد عامر کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین