• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کریگی، جوز انتونیو

پاکستان فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جوز انتونیو ناگورا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان فٹبال ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔

بحرین میں جاری ٹریننگ کیمپ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم اور مقامی باصلاحیت کھلاڑیوں کے امتزاج سے تشکیل پانے والا اسکواڈ متوازن ہے، بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں کمبوڈیا کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کے آثار نظر آئے ہیں، حریف کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے، اچھی پلاننگ کیساتھ فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

ٹیم کا مورال بلند اور کھلاڑی اس چیلنج کو قبول کرنے کےلیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان پہلا میچ 6اور دوسرا 11 جون کو کھیلا جائے گا۔

پی ایف ایف کے معاملات میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے گزشتہ 4سال کے دوران پاکستان میں فٹبال کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوتی رہی ہیں۔

گزشتہ سال کے تعطل میں چند ماہ کا وقفہ آیا تو جوز انتونیو ناگورا کی کوچنگ میں تیاریوں کے بعد پاکستان ٹیم نے ایشین گیمز اور ساف کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین