• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق آباد کے نجی بینک میں دھماکا، 20 افراد زخمی

رحیم یارخان میں نجی بینک میں دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ 

دھماکے سے بینک کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ قریبی عمارتوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

 دھماکے سے 6 موٹرسائیکلیں، ایک کار، بس اور ٹرک کو بھی نقصان پہنچا۔

رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے ایک نجی بینک میں اچانک دھماکا ہوا، جس سے بینک کے دیواریں گر گئیں اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

 دیواروں کا ملبہ باہر کھڑی موٹرسائیکلوں پر گرا۔ پتھر لگنے سے قریب سے گزرنے والی بس، ٹرک اور کار کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

بم ڈسپوزل اسکواڈ اورسی ٹی ڈی نے دھماکے کی جگہ کا جائزہ لیا۔ جہاں کسی قسم کے دھماکاخیز موا د کے شواہد نہیں ملے۔

ڈی پی اوعمرسلامت کے مطابق اب تک دھماکے کی نوعیت کاپتا نہیں چل سکا ہے۔

تازہ ترین