• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل آج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطاzق شام  5 بجے شروع ہوگا۔پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم اب تک کوئی بھی میچ جیت نہیں سکی ہے جبکہ گرین شرٹس واحد ٹی20 میں بھی 7 وکٹ سے شکست کھا چکی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیا ن پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔ دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ 12 رنزسےکامیاب رہا تھا جب کہ تیسرے میچ میں قو می ٹیم کو 6 وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔

تازہ ترین