• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبر نے سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر نوید قادر کے ریفرنس میں نامزگواہ د ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور کے خلاف حکم عدولی پر بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا ہے، گزشتہ روز جب فاضل عدالت نے سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر نوید قادر کے خلاف دائر ایک ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دوران استعاثہ گواہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور عدالت میں اپنی بیان قلمبند کرنے کیلئے پیش نہیں ہوئے جس کے بعد فاضل جج نے پیش نہ ہونے پر استعاثہ گواہ کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرنے اور 12 جون تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
تازہ ترین