• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد کو نسلر عابد چوہان مانچسٹرکونسل کے لارڈ میئر منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل ) پاکستان نژاد برطانوی شہری کونسلر عابد چوہان مانچسٹر سٹی کونسل کے لارڈ میئر منتخب ہو گئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔یاد رہے عابد چوہان پاکستان کے شہر جہلم کالا گجراں سے تعلق رکھتے ہیں، جہلم سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد لاہور میں وکالت شروع کی اور اسکے بعد مستقل طور پر برطانیہ رہائش پذیر ہو گئے۔ اس قابل فخر موقع پر ان کا کہنا تھا وہ پندرہ برس سے کونسلر کی حیثیت سے کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں اتنی اہم ذمہ داری ملنے پر دلی خوشی اور مانچسٹر سٹی کے تمام رہائشیوں کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے اور اس کا صلہ والدین کو جاتا ہے جنکی دعائیں شامل حال ہوئیں تب یہ مقام نصیب ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں ایک عام آدمی کو زندگی کے تمام شعبہ جات میں آگے بڑھنے کے برابر مواقع میسر ہیں اور جو لوگ محنت کرتے ہیں انکو اسکا صلہ ضرور ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مانچسٹر سٹی میں پاکستان اور برطانیہ کی ثقافت کو فروغ دینے اور آپس میں ملا کر باہمی ہم آہنگی اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے تاکہ انسانیت کی خدمت کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مانچسٹر سٹی کونسل میں رہائش پذیر وہ بچے جو اس جدید سائنسی دور میں بھی چھت کی فراہمی سے محروم ہیں انہیں چھت فراہم کرنے کے لئے بھی ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ مستقبل کے معماروں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

تازہ ترین