• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی نے امدادی بحری جہاز کو لنگراندازہونے سے روک دیا

روم (این این آئی)اطالوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 65تارکین وطن کو بچانے والے امدادی بحری جہاز کو اٹلی میں لنگر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تارکین وطن مخالف اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے ایک حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق تارکین وطن کو بچانے والا کوئی بھی بحری جہاز یا کشتی اطالوی سمندری حدود میں داخل نہیں ہو سکتے۔ ایک جرمن امدادی ادارے کے مطابق سی واچ تھری نامی بحری جہاز نے لیبیا کے ساحلوں کے قریب مہاجرین سے بھری تین کشتیوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
تازہ ترین