• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کی کامیابی کیلئے امان اللہ خان کے افکار پر عمل کی ضرورت ہے، شبیر جرال

اینٹورپن(عظیم ڈار) JKLFیورپ زون اور بلجیم برانچ کے زیراہتمام امان اللہ خان کی تیسری برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ پروگرام کی صدارت ممتاز کشمیری رہنما مرزا شبیر جرال نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ چوہدری خلیل نے کیا،اس موقع مرزا شبیر جرال نے امان اللہ خان کی سیاسی جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں تحریک آزادی کی راہ کو کامیاب بنانے کے لئے امان اللہ خان کے افکار پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔جے کے ایل ایف یورپ کے جنرل سیکرٹری ظہیر زاہد نے کہا کہ ہم قائد تحریک امان اللہ خان کی مادروطن کی وحدت کی بحالی اورغیرملکی تسلط سے مکمل آزادی کیلئے سات دہائیوں پرمشتمل طویل جدوجہداور انکی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ فرنٹ یورپ کے سابق جنرل سیکرٹری مسعود اقبال میر نے کشمیری عوام پر ظلم وستم اور بلا جواز بھارتی قبضے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے بھارت کو تنبیہ کی کہ ہم جبرواستبداد کے پیمانوں کو نہیں مانتے۔ سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی فخر ندیم عباس اور بیلج رہنما ہیرٹ،پریس سیکرٹری نقاش مشتاق،چوہدری خلیل اور ڈاکٹر اشتیاق نے امان اللہ خان کی تحریکی جدوجہد کو زبردست الفاظ میں سراہا۔اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پورے ایشیا کا امن ممکن نہیں۔ تقریب میں بلجیم بھرسے جے کےایل ایف کے رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی مقررین نے موجودہ تحریک آزادی اورجےکےایل ایف کے بانی رہنما،امان اللہ خان کوریاست جموں کشمیر کی بحالی اورمکمل آزادی وخودمختاری کے لئے کی جانےوالی 70 سالوں پر محیط طویل جدوجہد اور خدمات پر بھرپورانداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ کشمیری عمائدین نے قائد تحریک اورشہیدکشمیر کے نامکمل مشن کی تکمیل یعنی ایک آزاد وخود مختار اور خوشحال ریاست جموں کشمیر کےقیام تک اپنی جدوجہد کو قائدانقلاب یاسین ملک کی قیادت میں جاری رکھنے کا عزم کیا۔ چیئرمین جےکےایل ایف یاسین ملک کی بہن کی پریس کانفرنس کے بعدتہاڑجیل میں ان کی بگڑتی ہوئی صحت پرشدیدتشویش کا اظہار بھی کیاگیا اورجےکےایل ایف پرپابندی کی بھی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی۔
تازہ ترین