• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان میں رہائشی پرمٹ رکھنے والے آن لائن اپائنٹمنٹ حاصل کرسکیں گے

یونان(رفاقت حسین) وزارتِ مہاجرین یونان نے یونیورسٹی پیریا کے اشتراک سے ایک ایپلی کیشن تیار کر لی ہے جس کے ذریعے یونان میں رہائشی پرمٹ رکھنے والے اب نہ صرف آن لائن اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے بلکہ رہائشی پرمٹ کی تجدید بھی آن لائن کر سکیں گے اس بات کا اعلان وزارتِ مہاجرین کے وزیر دیمیتریس ویچا نے ایک سمینار میں کیا جس میں یونان کی چیدہ چیدہ آرگنائزیشن، وکلاء اور سرکاری اداروں سمیت یونان کی مختلف وزارتوں نے حصہ لیا جبکہ پاکستان امیگریشن فورم گریس اور پاکستان کمیونٹی یونان کی نمائندگی کرتے ہوئے مرزا رفاقت حسین، رزاق مغل اور خالد مغل نے اس سیمینار میں شرکت کی۔ یاد رہے یہ آن لائن سہولت فی الحال صرف پیریفیریا پیریا میں شروع کی گئی ہے اور جلد آئندہ مستقبل میں یونان کے تمام پیریفیریا کو دے دی جائے گی۔
تازہ ترین