• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزے دار سحر و افطار میں پروٹین والی غذائیں استعمال کریں

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) برطانیہ کے ماہرین طب نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں کہا ہے کہ امسال روزے کا دورانیہ18گھنٹے سے زائد ہے۔ طویل روزے کے دوران توانائی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ سحر اور افطار میں پروٹین والی غذائیں بھی استعمال کی جائیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو سحر اور افطار میں پروٹین والی اشیا کے ساتھ شربت کو دودھ میں ملاکر استعمال کروایا جائے، بچوں کو تلی ہوئی اشیا کم استعمال کرائیں، ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ سحری میں بچوں کو انڈے کا استعمال کرایا جاسکتا ہے جبکہ دہی اور لسی کا استعمال دن بھر توانائی بحال رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، افطار میں جوس اور ملک شیک بھی بچوں کو ضرورت کے مطابق دے سکتے ہیں، ماہرین غذائیت کا کہنا تھا کہ افطار میں تیز مصالحے جات، معدے میں تیزابیت پیدا کرتے ہیں۔ لہٰذا معدے کو تیزابیت سے محفوظ رکھنے کے لیے چاٹ میں مصالحہ جات سے اجتناب کیا جائے، کیونکہ زیادہ اور تیز مصالحہ جات کے استعمال سے پیٹ بھی خراب ہوسکتا ہے۔ افطار میں کھجور کھانے سے فوری توانائی حاصل ہوتی ہے، بچوں کو سحر اور افطار کے وقت تندوری روٹی ہرگز استعمال نہ کرنے دیں۔
تازہ ترین