• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آزاد کشمیر نے امجد پرویز کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کردیا

برمنگھم (نمائندہ جنگ) سابق سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز کو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا، اوورسیز کمیونٹی کا خیر مقدم پاکستان مسلم لیگ ن مڈلینڈ آزاد کشمیر کے صدر راجہ امجد خان نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم اور سابق کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اب بطور وزیراعظم آزاد کشمیر کا پرنسپل سیکرٹری تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ راجہ امجد پرویز اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم آزاد کشمیر خیراسلوبی سے سرانجام دیں  گے۔ مسلم لیگی رہنما راجہ رفاقت حسین نے راجہ امجد پرویز کی تعیناتی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ امجد پرویز کشمیری قوم اور وزیراعظم کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ اب کشمیری عوام اور بالخصوص جماعتی کارکنوں کی وزیراعظم تک رسائی انتہائی آسان ہوگی۔
تازہ ترین