آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (نیوز ڈیسک) پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے لیجنڈری پاکستانی آرٹسٹ جمیل نقش کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، جنہوں نے اپنی آخری سانسیں جمعرات کی صبح سینٹ میریز ہاسپٹل لندن میں لیں۔ جمیل نقش کی بیوہ مسز نجمی سورا اور مرحوم کے دیگر فیملی ارکان کے نام اپنے تعزیتی اور ہمدردی کے پیغام میں ہائی کمشنر نے عظیم آرٹسٹ کی موت پر گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا۔ مسٹر زکریا نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو اس افسوس ناک سانحہ پر دکھ ہے۔ جمیل نقش آرٹ کی دنیا میں ایک آئیکون کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہیں اپنی زبردست پینٹنگز اور اسلامی کیلی گرافی پر مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں