• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراج کی بریگزٹ پارٹی نے پیوٹن کو سپورٹرکی حیثیت سےسائن اپ کر لیا

لندن (نیوز ڈیسک) نائیجل فراج پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ’’جعلی ارکان‘‘ کو اپنی بریگزٹ پارٹی میں شمولیت کی اجازت دے دی ہے، کیونکہ مرر نے خود کو ولادیمر پیوٹن کے نام سے سائن اپ کر لیا۔ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی غیر ملکی ذرائع سے لاکھوں پونڈز عطیات کی وصولی کیلئے کس طرح اپنے دروازے کھول سکتی ہے۔ ڈیلی مرر کے مطابق سابق یو کے آئی پی رہنما نے ایک روز قبل فخریہ طور پر کہا تھا کہ پارٹی میں 100000افراد نے 25پونڈز سالانہ عطیہ دے کر سپورٹر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تاہم بیشتر دوسری پارٹیوں کے برعکس بریگزٹ پارٹی کی ویب سائٹ پر کوئی ایسا حفاظتی سسٹم نہیں ہے، جس کے ذریعے اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ سپورٹرز برطانیہ میں کسی سیاسی پارٹی کو عطیہ دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فراج کی پارٹی کو اب تک 2.5 ملین پونڈز کے غیر رجسٹرڈ عطیات موصول ہو چکے ہیں اور کوئی بھی یہ نہیں جان سکتا کہ عطیات کہاں سے ملے ہیں۔ ایک ٹیوٹر ویڈیو میں فراج نے اپنے سپورٹرز سے کہا کہ’’ہم یہ کر چکے ہیں‘‘۔ ہم 100000سپورٹرز کا ہدف حاصل کر چکے ہیں، آپ سب 25پونڈز ادا کر رہے ہیں۔ نچلی سطح پر یہ حیرت انگیز سپورٹ برطانوی تاریخ کے اس عرصہ میں نہیں دیکھی گئی۔ تاہم مرر کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ ممکن ہے کہ ولادیمیر پیوٹن کے نام سے کریملن کا پتہ لکھ کر بریگزٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی جا سکتی ہے۔ 25پونڈز کی ادائیگی دنیا کے کسی بھی ملک میں رجسٹرڈ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
تازہ ترین