• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظلوم کشمیریوں کی آواز جرمنی کے ایوانوں تک پہنچائیں گے، تحریک کشمیر یورپ

جرمنی (پ ر) تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے صدر پرویز خالد اور جنرل سیکرٹری فاروق بیگ نے کہا ہے کہ جرمنی میں یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات 26مئی کو ہونگے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ساتھ رابطے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیر کاز کی حمایت کے لئے مہم شروع کر دی ہے، جرمنی کے مختلف حلقوں میں تحریک کشمیر جرمنی کے قائدین سرگرم ہیں، ہمبرگ میں تحریک کشمیر ہمبرگ کے صدر ریاض شاہد گھمن، برلن کے صدر خالد محمود بٹ اور برہیمن میں منیر حسین اور دیگر شہروں میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے رہنما متحرک اور سرگرم ہیں اور الیکشن کے دوران تمام طبقہ فکر کے عوام کو بھی توجہ دلائی جائے گی کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں اس میں بھرپور تعاون کریں۔ انہوں کہا کہ جرمنی یورپین یونین کا ایک اہم اور بڑا جمہوری ملک ہے، جرمنی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، کشمیر کے عوام اپنے بنیادی جمہوری حق کے جدوجہد کر رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور محکوم عوام کی آواز جرمنی کے ایوانوں تک پہنچائیں گے اور بھارت کی ہٹ دھرمی اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کریں گے۔ تحریک کشمیر جرمنی کے رہنمائوں نے کہا ہے یورپین پارلیمنٹ کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر بڑی گہری نظر ہے دنیا بھارت کے مکر اور فریب سے آگاہ ہوچکی ہے کہ بھارت ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے، نریندری مودی وہی حالات پیدا کر رہا ہے جو ہٹلر نے جرمنی میں پیدا کئے تھے اور جنگوں نے جو تباہی اور بربادی کی تھی اس سے یورپ نے سبق حاصل کیا ہے اور آج یورپ میں امن اور انصاف ہے۔
تازہ ترین