• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالم اسلام کے تمام حکمران اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک مردہ باد امریکہ ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی میں آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر برادر محمد عباس ، جمعیت علمائے پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ عقیل انجم، مجلس وحدت المسلمین کے رہنماعلامہ مبشر حسن، شیعہ علما ءکونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ باقر حسین زیدی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاءسے خطاب کیا، شرکاہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ16 مئی وہ دن ہے کہ جب انسانیت کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش کو پروان چڑھایا گیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو وجود میں لانے کا سب سے بڑا سبب امریکہ اور برطانیہ ہیں جو آج بھی اقوام متحدہ میں اس کے حامی اور پشت پناہ ہیں، مقررین نے کہا کہ عالم اسلام کے تمام حکمرانوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کو پیدا کریں اور دشمن اسلام امریکہ اور اسکے حواریوں سے اظہار برا ت کریں۔

تازہ ترین