کراچی (اسٹاف رپورٹر )صدر میں عبداللہ ہارون روڈ پر واقع عمارت کریم سینٹر کی چھٹی منزل پر واقع کپڑوں کے کارخانے میں جمعرات کی صبح 8بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی،اطلاع پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فائر بریگیڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔