• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نجی اسپتال (لیاقت نیشنل اسپتال) میں نومولود بچی کے والدین نے جمعرات کو انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا،بچی کے ماموں محمد اقبال نے کہا کہ 14 مئی کوان کی بہن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ،بچے کے بارے میں بتایا گیا کہ اسکی حالت ٹھیک نہیں،جس کے بعد اسے تین دن انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا اور جمعرات کی صبح بتایا کہ بچے کا انتقال ہوگیا ہے،انھوں نے الزام عائد کیا کہ اسپتال انتظامیہ نے بچہ تبدیل کرلیا اور ہمیں بچے کے بچائے مردہ بچی دی گئی ،بچے کے پیدائش اور فوتگی سرٹیفکیٹ میں جنس مرد لکھی گئی ہے،لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کےہاں بچی کی ہی پیدائش ہوئی جو قبل از وقت تھی،فیملی کے علم میں تھا کہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ،سمری بناتے ہوئے اسٹاف سے روزے کی حالت میں غلطی ہوئی ۔
تازہ ترین