آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ19؍ ذوالحجہ 1440ھ 21؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں گوٹھ آباد اسکیم کے تحت 70گوٹھوں کی لیز منسوخ کرنے کے معاملہ پرسیکرٹری لینڈ سندھ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکرٹری لینڈ کو نوٹس جاری کردئیے ہیں،سندھ ہائی کورٹ میں آبار اسکیم کے تحت 70گوٹھوں کی لیز منسوخ کرنے کے معاملہ پرسیکرٹری لینڈ سندھ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نے سیکرٹری لینڈ کو نوٹس جاری کردیے،عدالت نے 15روز میں احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا،واضح رہے کہ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر اعلی سندھ کے حکم پر 2012میں 70گوٹھوں کو لیز کیا گیا، شہریوں سے اسکیم کے نام لیز کے چالان وصول کیے گئے اور سند جاری کی گئی، سیکرٹری لینڈ نے اچانک لیز منسوخ کردی،عدالت نے سیکرٹری لینڈ کو دو ماہ میں لیز حاصل کرنے والے شہریوں کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، احکامات کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا گیا، سیکرٹری لینڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید