• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھر کالونی میں خاتون کی ہلاکت،قتل کے الزام میں بیٹا گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مچھر کالونی میں بدھ کو گھر میں پراسرار فائرنگ کے واقعے میں خاتون کی ہلاکت کا معمہ پولیس نے حل کرلیا ،ماں کے قتل میں بیٹا ملوث نکلا،تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حددو مچھر کالونی اقصیٰ مسجد کے قریب واقع گھر میں بدھ کو پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو نے والی خاتون 45سالہ شمروز زوجہ رشید احمد کے قتل کا معمہ پولیس نے 24گھنٹے میں حل کرتے ہو ئے ملزم کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ مقتول کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ اندھی گولی کا بتایا گیا تھا ،تاہم پولیس نے معاملے کو پراسرار سمجھتے ہو ئے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ واقعہ جھگڑے کے دوران قتل نکلا ،پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے 2 بیٹوں میں جھگڑا ہوا تھا، نذیر سے جھگڑے کے دوران گولی چلی جو والدہ کو لگی،پولیس نے مزید کہا کہ ملزم نذیر جرائم کی ورادتوں میں ملوث ہے،ملزم کے بھائی کو اس کی حرکتوں کا علم ہو گیا تھا ،ماں نے کہا تھا کہ جب نذیر سوجائے تو اس کا اسلحہ چھپا دو،اسی دوران نزیر کی آنکھ کھل گئی اسی بات پر تکرار شروع ہوئی،جس پر نذیر نے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی تو گولی چل گئی،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نذیر کو مبینہ طور منصور کچھی اسلحہ دے کر ورداتیں کرواتا تھا،ملزم کا 4 لڑکوں پر مشتمل گروپ ہے ،جبکہ 2روز قبل ہی اس نے 80ہزار روپے چھینے تھے ۔‎
تازہ ترین