• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارپوریٹ کرکٹ:سوئی سدرن اور عمر ایسوسی ایٹس کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں سوئی سدرن گیس نے کراچی الیکٹرک کو 65 رنز سے شکست دیدی۔ ادھر عمر ایسوسی ایٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ عمر ایسوسی ایٹس نے پاکستان ائیرفورس کو باآسانی آٹھ وکٹ سے شکست دی ۔عمر اکمل نے اڑتالیس گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی ۔ عمر ایسوسی ایٹس نے 177 کا ہدف سترہویں اوور میں حاصل کرلیا۔

تازہ ترین