• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلمورگن اور ورکشائرکی پی سی بی سے ایکسچنج پروگرام میں دلچسپی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایکسچنج پروگرام میں دو انگلش کائونٹیز گلمورگن اور ورک شائر نے گہری دلچسپی دکھائی ہے۔ بورڈ اس پروگرام کے تحت اپنے نوجوان کھلاڑیوں، امپائروں اور کوچز کو انگلینڈ بھیجنا چاہتا ہے جبکہ کائونٹیز نے اپنے کھلاڑیوں، امپائروں اور کوچز کو پاکستان بھیجنے پر آمادگی دکھائی ہے۔ عمل درآمد کے لئے تفصیلات طے کی جارہی ہیں انگلینڈ کے دورے کے بعد لاہور پہنچنے پر بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے جمعرات کو جنگ کو بتایا کہ ہم کائونٹی کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی اکیڈمی میں تربیت دیں گے۔
تازہ ترین