• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی کو گلستان جوہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عامر العباد کو چیک باؤنس ہونے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران عامر کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے، جہاں تفتیش جاری ہے۔

عامر العباد کے خلاف چند روز قبل سٹی کورٹ تھانے میں وکیل طارق نیازی نے چیک باؤنس کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے میں وکیل طارق نیازی نے بتایا کہ عامر العباد نے 40 لاکھ کا چیک دیا جو باؤنس ہوگیا تھا۔

تازہ ترین