• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا، پرائمری اسکولوں کی طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی،یہودیوں کے ’کپہ‘ کو استثنیٰ

ویانا ( نیوز ڈیسک) آسٹریا میں پرائمری اسکولوں کی طالبات اب حجاب استعمال نہیں کر سکیں گی۔ مقامی ذرائع کے مطابق پارلیمان کے منظور کردہ ایک نئے قانون کے مطابق پرائمری اسکولوں میں ایسے تمام مذہبی اور نظریاتی لباس پہننے پر پابندی ہو گی، جن سے سر مکمل یا جزوی طور پر ڈھانپا جاتا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہودیوں کے ’کپہ‘ کو اس سلسلے میں استثنیٰ حاصل ہو گا۔ پارلیمان میں ہونے والی ووٹنگ میں حکمران قدامت پسند جماعت او وی پی اور عوامیت پسندوں نے اس قانون کے حق میں جبکہ حزب اختلاف نے مخالفت میں ووٹ دیے۔ ماہرین کے مطابق اس قانون کے خلاف ملکی آئینی عدالت سے رجوع ضرور کیا جائے گا۔

تازہ ترین