• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مباحثے جیتنے کیلئےبھارتی فوج کا استعمال تشویشناک ہے، دیپیندرا سنگھ

اسلام آباد (صالح ظافر) سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل دیپیندرا سنگھ ہوڈا نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کو سیاسی گفتگو میں تیزی سےکھینچنا اور سیاسی مباحثے جیتنے کیلئے استعمال کرنا تشویشناک ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کور کمانڈر رہنے والے اور بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سابق جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف (جی او سی) دیپیندرا سنگھ کا کہنا ہے کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کے حوالے سے گفتگو مبالغہ آرائی کی قسم ہے۔ چندی گڑھ میں ’ڈائیلاگ آن نیشنل سیکورٹی‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوج کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہےاور فوج پر بہت زیادہ سیاسی بحث کا شروع ہوجانا تشویشناک ہے۔ ہوڈا کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اگر تمام سیاسی جماعتیں سیاسی گفتگو سے فوج کو نکال دیں تو یہ بہترین ہوگا۔ تقریب میں موجود لیفٹیننٹ جنرل (ر) پراوین بخشی کا کہنا تھا کہ ان کیلئے سب سے بڑا خطرہ مسلح افواج کو سیاست میں ملوث کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خود کو الگ کرنا ہوگا اور جمہوریت کی حیثیت سے ہم سب اسے دور رکھنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز ہیں، اگر سیاست میں ملوث کرنے کا عمل ہوتا ہے تو مجھے ڈر ہے کہ پاکستان بھی یہی چاہتا ہے کہ ہماری مسلح افواج کو سیاست میں ملوث کردی جائے۔
تازہ ترین