• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی کرپشن کیس، ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت4 ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی نے سرکاری ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت4 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔ جمعرات کو سماعت کے دوران ڈاکٹر شاہد مسعود ، کاشف ربانی ، روشن مصطفی گیلانی اور فواد شبیر عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے فردجرم عائد کی گئی جس سے ملزمان نے انکار کیا، عدالت نے شہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت 14جون تک ملتوی کر دی ۔ یاد رہے کہ سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود اور دیگر ملزمان پر جعلی کمپنی کو نشریاتی حقوق دینے اور سرکاری خزانے کو ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ 

تازہ ترین