• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات ریجنسی بلڈنگ کیلئے کمیٹی تشکیل،15دن میں رپورٹ دیگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت حیات ریجنسی بلڈنگ کے حوالے سے اہم اجلاس،اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو 15 دن کے اندر رپورٹ دے گی رپورٹ میں بلڈنگ کو قابل استعمال یا منہدم یا کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں کوئی فیصلہ کیا جائیگاکمشنر کراچی افتخار شالوا نی نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کی روشنی میں حیاتِ ریجنسی بلڈنگ کی بحالی و دیگر معاملات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی ڈی سی سائوتھ سید صلاح ا لدین ، پاکستان ریلوے کے نمائندوں فوزیہ بشارت سموں اور متعلقہ کمپنی کے نمائندوں دائود جان محمد و دیگر نے شر کت کی کمشنر ہاوس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حیات ریجنسی بلڈنگ ایک اہمیت کی حامل ہے ۔جسکو سالہا سال سے التوا میں رہنے کے باعث سپریم کورٹ نے اس بلڈنگ کو استعمال میں لانے کے لیئے ہدایت دیں۔جس کے نتیجے میں پاکستان ریلوے نے اے کے ڈی سیکورٹیز کو کمو ڈیٹی ایکسچینج کے مقصد کے تحت کرائے پر دیالیکن کمپنی نے تین سال کاکرایہ بھی معاہدہ کے تحت ادا نہیں کیااور مقررہ ریٹ جو اسیسمینٹ کے بعد مقر ر ہوا کمپنی نے رضامندی کے باوجود عمل نہیں کیا۔ پاکستان ریلوے کے نوٹس ، خط وکتابت کے باوجود بلڈ نگ کا مناسب استعمال نہیں ہو سکا لہذا یہ اس معاملے کو حل کر نے کے لیئے ایک کمیٹی قائم کر تے ہیں جس میں ایڈیشنل ڈی جی ایس بی سی اے II ڈی سی سائوتھ ،پاکستان ریلوے اور این ای ڈی یونیور سٹی کے آزاد ممبران و وی سی این ای ڈی یا اس کا نمائندہ، ایس بی سی اے کی فنی کمیٹی پر مشتمل کمیٹی اس معاملے کی چھان بین اور دوبارہ قابلِ استعمال یا منہدم یا کچھ اور کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں15 دن کے اندر رپورٹ پیش کر دی جائے تاکہ سپریم کورٹ کو آگاہی دی جا سکے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے متعلقہ کمپنی اے کے ڈی سیکورٹیز کمپنی کے نمائندون دائود جان محمد کو کہا کہ پاکستان ریلوے کے نوٹس کا جواب دیں اور مقررہ واجب الادا کرایہ ادا کریں اور اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کر کے اس معاملے کو حل کر نے کے لیئے پاکستان ریلوے کے ساتھ بیٹھیں اور اپنے کرایہ اور لیز کے معاملات کو درست کرائیں۔ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی نے کہا کہ کمپنی اپنے معاملات ٹھیک کرایئگی پھر قانو نی مشوروںکی روشنی میں کو ئی فیصلہ کر سکیں گےپاکستان ریلوے کی نمائندہ فوزیہ بشارت سموں نے کمپنی پر واجب الادا بقایات وکرایہ فو ری ادا کر نے کےلئے کمشنر کراچی کو آگاہی دی اور کہا کہ جس مقصد کے لیئے بلڈنگ دی گئی تھی اس پر عمل در آمد کریں اور قانون کے مطابق معاملات کو حل کرائیں۔کمشنر نے کمپنی کو کہا کہ اس معاملے پر سنجید گی دکھائیں اور معاملات کو حل کرائیں اعلامیے میں مزید کہا گیاحیات ریجینسی کو کمپنی نے پاکستان ریلوے سے 556 ملین رو پوں میں 2004 میں کرایہ پر لیا تھا 10710 اسکوائر فٹ پر یہ بلڈنگ کرایہ پر لی گئی تھی لیکن کمپنی نے 3 سال ایک اور باقی ماندہ کرایہ بھی ادا نہیں کیا ہے اور مقررہ کرایہ پر نظر ثانی کے لیئے پاکستان ریلوے سے خط و کتابت کی لیکن معاملہ حل نہیں ہوا لہذا کمشنر کراچی نے اس معاملے کو حل کرانے کے لیئے یہ اجلاس طلب کیا تھا۔
تازہ ترین