• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ:ملیر ندی اراضی، غیرقانونی بچت بازار پر شدید اظہاربرہمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ اور واٹرکمیشن کے احکامات کے برخلاف ملیر ندی کی 50 ایکڑ سے زائد اراضی پر غیر قانونی بچت بازار کی اجازت دینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ڈپٹی کمشنر کورنگی اور پولیس سمیت متعلقہ حکام کو توہین عدالت کےنوٹس جاری کردیئے،ہائیکورٹ نے وضاحت طلب کی ہے کہ کس قانون کے تحت بازار لگانے کی اجازت دی گئی عدالت کو مطمئن کریں بصورت دیگر ڈی سی کورنگی کو گھر بھیج دیں گے ۔عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر کورنگی اور پولیس سمیت متعلقہ حکام کو توہین عدالت کےنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔درخواست گزار دلشاد خان نے اپنی دائر آئینی درخواست میں موقف اختیارکیا ہےکہ سپریم کورٹ اور واٹرکمیشن نے کورنگی ملیر ندی میں ہر قسم کی کمرشل سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام تجاوزات فوری طورپر ختم کرنے کا حکم دیاتھااور مذکورہ مقام پر لگنے والے غیر قانونی بچت بازار کی این او سی بھی منسوخ کردی تھی۔
تازہ ترین