• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر ایکسپورٹ بڑھا نہیں سکتے مراعات ہی مانگتے ہیں، حفیظ شیخ

کراچی (آئی این پی) مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے تاجروں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تاجر ایکسپورٹ بڑھا نہیں سکتے صرف مراعات ہی مانگتے ہیں ، انہوںنے سوال کیا کہ مراعات لیکر کتنی ایکسپورٹ بڑھائیں گے جس پر تاجروں نے جواب دیا کہ ڈالر مہنگا ہے ایکسپورٹ میں اضافے کاامکان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق تاجروں کے وفد نے عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی اور مشیر خزانہ سے برآمدات پر مراعات دینے کا مطالبہ کیا۔ مشیر خزانہ نے تاجروں کے سوال پر کہا کہ تاجر ایکسپورٹ بڑھا نہیں سکتے صرف مراعات ہی مانگتے ہیں، گزشتہ 5؍ سال سے ایکسپورٹ ایک ہی جگہ پر کھڑی ہے۔ عبدالحفیظ شیخ نے تاجروں سے سوال کیا کہ مراعات لیکر کتنی ایکسپورٹ بڑھائیں گے، جس پر تاجروں نے چپ سادھ لی۔

تازہ ترین