آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 18؍ صفر المظفّر 1441ھ 18؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سپریم کورٹ کا اسپتالوں کے روڈز فوری کلیئر کرنے کا حکم

کراچی ( صباح نیوز)سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سول، جناح، آغا خان اور ایس آئی یو ٹی سمیت دیگر اسپتالوں کے روڈ فوری طور پر کلیئر کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت کے تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر قائم خطرناک قرار دی گئی سی بریز بلڈنگ گرائی جائے، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شہر سے تمام غیر قانونی بلڈنگ کو ختم کریں۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ کڈنی ہل پارک سے غیر قانونی رہائشی عمارتیں گراکے اصل حالت میں بحال کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید