• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے کیا،سعودیہ کا الزام

ریاض (جنگ نیوز)سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ آرامکو کے دو پمپنگ اسٹیشنوں پر حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ حوثی ملیشیا ایرانی رجیم کی محض آلہ کار ہے اور اس کو خطے میں ایران کے توسیع پسندانہ ایجنڈے کے نفاذ کے لیے بروئے کار لایا جارہا ہے اور یہ حوثیوں کے جھوٹے دعوے کے برعکس یمن میں عوام کا تحفظ نہیں کررہی ہے۔انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سعودی تنصیبات پر حملوں کا حکم تہران میں رجیم نے دیا تھا اورحوثیوں نے اس حکم کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ ان حملوں کا مقصد یمن میں جاری بحران کے حل کیلئے سیاسی کوششوں کو سبوتاژ کرنا تھا۔
تازہ ترین