آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) سینٹر ل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ییلو لائن ، کراچی واٹر سپلائی پروجیکٹ سمیت 124ارب روپے کے پانچ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی,123ارب 60کروڑ روپے مالیت کے چار میگامنصوبوں کو توثیق کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا ، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسروبختیار کی زیر صدارت جمعرات کو ہوا، اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے کراچی اربن موبیلٹی پروجیکٹ ( یلیولائن) کا منصوبہ پیش کیا گیا ، سی ڈی ڈبلیوپی نے یلیو لائن کے 61ارب43کروڑ60لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دے دی اور توثیق کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا ، منصوبے کی تکمیل سے کراچی کے عوام کو سفری سہولیت میسر ہوں گی ، سی ڈی ڈبلیو پی نےحکومت سند ھ کی جانب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپورمنٹ پروجیکٹ فیز ونکے 14ارب 72 کروڑ 92لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی اور توثیق کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں