نئی دہلی ( اے پی پی )بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں پرسوں 19مئی کو 6ریاستوں کے 55 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی اس مرحلے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قسمت کا بھی فیصلہ ہوگا جو ریاست اتر پردیش میں بنارس کے حلقہ ورانسی سے بی جے پی کے امیدوار ہیں، تمام انتخابی مراحل میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی اور انتخابی نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔