آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ19؍رمضان المبارک 1440 ھ25؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(اے پی پی) متحدہ عرب امارات نے 572پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا جبکہ سعودی عرب سے بھی پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے جلد خوشخبری ملے گی۔بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنا چھوڑ دے اور زمینی حقائق کو تسلیم کرے۔ امریکا سے ڈی پورٹ ہونے والے 50 پاکستانی ملک واپس پہنچ گئے۔امریکا اور ایران صبر و تحمل کا مظاہرہ اور معاملات باہمی بات چیت کے ذریعے حل کریں۔خلیج میں امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی سے خطے میں تنائو میں اضافہ ہو گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ متحدہ عرب امارت نے 3ہزار سے زائد قیدیوں کو عام معافی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ان میں سے 572پاکستانی قیدی بھی شامل ہیں جو دبئی،العین، فجیرہ اور شارجہ میں مختلف جیلوں قید ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے یو اے ای حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور واپسی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں