• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ نے حکمرانوں اورافسران کوسرکاری خزانے کوذاتی استعمال سےروکدیا

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ نے حکمرانوں اور افسران کو سرکاری خزانے کو ذاتی استعمال سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا اور وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاق سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس آمین الدین خان نے لائرز فاؤنڈیشن کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سرکاری خزانہ عوام کی امانت، عوامی فلاح کیلئے ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین