• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پولیو وائرس سے ایک اور بچہ متاثر ہوگیا جس کےبعد رواں سال کراچی میں پولیو وائر س سے متاثرہ بچوں کی تعداد 2 ، سندھ میں 3 جبکہ ملک بھر میں 17 ہوگئی ہے ۔ایمرجنیس آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ یو سی 12 گلشن اقبال میں 6 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔عبدالناصر ولد عبد القہار نامی بچہ 6 مہینے کا ہے اور پولیو سے اس کی دونوں ٹانگیں متاثر ہوئی ہیں۔متاثرہ بچے کے والد اور دادی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچے کو کبھی پولیو کے قطرے پینے نہیں دیئے اور جب کبھی پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں گھر پر آئیں تو انہوں نے بچے کی موجودگی سے انکار کیا۔بچے کو پچھلے مہینے 25 تاریخ کو بخار ہوا اور اسے چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ متاثرہ بچے کو علاقے میں موجود مام جی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے اس کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجے گئے جس نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق اور بچے کو پولیو سے متاثرہ قرار دیا۔
تازہ ترین