کراچی( اسٹاف رپورٹر ) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی مصور جمیل نقش80سال کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئے۔ انہیں مصوری میں اعلیٰ فنی تخلیقات کے اعتراف میں بے شمار اعزازات اور حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔ اچھوتے موضوعات اور منفرد اسٹروکس کی بناء وہ پاکستانی مصوری کی تاریخ میں اہم مصور کی حیثیت کے حامل ہیں ۔تجریدی طرز میں جمیل نقش کی تخلیق کردہ بولڈ تصاویر ہمیشہ ناقدین کی توجہ کا مرکز رہی ہیں ۔ جمیل نقش کی ڈرائنگ اورخطاطی بھی اپنے منفرد انداز کی بدولت بہت پسند کی گئی۔