• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نےکمپنیوں کو تنبیہ کی تھی کہ ڈالر نیچے لایا جائے لیکن اس کی بجائے یہ 147 روپے تک پہنچ گئی، ڈاکٹر حفیظ پاشا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) شرح مبادلہ میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھائو سے ظاہر ہوتا ہے وزیراعظم نے واقعتاً اقتصادی معاملت میں آئی ایم ایف کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ملک کے معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی اوسط شرح 15 سے 16 فیصد تک ہوگی۔ پاکستانی روپے کی قدر میں 5 فیصد کمی کے نتیجے میں صرف دو دنوں میں ملک پر بیرونی قرضوں میں 650 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جبکہ آزاد ماہرین اقتصادیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ مالی سال تک روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں گھٹ کر 178-180 روپے تک ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے عملی طور پر پاکستان کی اقتصادیات پر قبضہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے زرمبادلہ کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو تنبیہ کی تھی کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرکو 144 روپے سے نیچے لایا جائے لیکن اس کی بجائے یہ قدر انٹر بینک شرح مبادلہ میں 147 روپے تک پہنچ گئی۔ وزیراعظم کا کہا غیر موثر ہونا ظاہر کرتا ہے۔وزیراعظم کی مداخلت پر آئی ایم ایف حرکت میں آگیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتصادی معاملات میں مکمل طورپر خود کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے۔ وزیراعظم حتمی طور پر فیصلہ ساز نہیں رہے۔
تازہ ترین