• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:بارش ، خاتون جاں بحق،اندرون بلوچستان ژالہ باری ، پہاڑوں پر ہلکی برفباری

کوئٹہ(نمائندگان جنگ) کوئٹہ سمیت اندوران بلوچستان تیز بارش اور ژالہ باری سے خاتون جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہو گئے۔کان مہترزئی اور چوتیر کے پہاڑوں پر مئی میں 50 سال بعد ہلکی برفباری ہوئی ہے، مشرقی بائی پاس پر بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور بچوں کو ہسپتال منتقل پہنچایا ، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
تازہ ترین