• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائو انوار بیرون ملک کیوں جانا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیوز ایجنسیز)سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان نظر ثانی درخواست عدالتی فیصلے کے ساتھ دوبارہ دائر کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ رائو انوار بیرون ملک کیوں جانا چاہتے ہیں۔ جمعرات کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے رائو انوار کے وکیل سے کہاکہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کا ایک طریقہ ہے،آپ کہتے ہیں کہ ضمانت پر ہیں تو نام ای سی ایل سے بھی نکالا جائے۔
تازہ ترین