• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی میاں بیوی کوزندہ جلانے کےمقدمے میں3مجرموں کی سزائے موت برقرار،2بری

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی میاں بیوی کو زندہ جلانے کے مقدمے میں 3مجرموں کی سزائے موت کو برقرار جبکہ 2 مجرموں کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا،جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجرموں کی اپیلیوں پر فیصلہ سنایا ،2رکنی بنچ نے سزائے موت پانیوالے مجرم عرفان،ریاض،مہدی خان کی 4مرتبہ سزائے موت کیخلاف اپیل مستردکرتے ہوئے ان کی سزا کو برقرار رکھا جبکہ حنیف اور حافظ اشتیاق کی اپیلیں منظور کرکے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے دہشتگردی عدالت سے2/2سال کی سزا ہانے والے تین مجرموں حارث،ارسلان اور منیر کو بھی بری کردیا۔
تازہ ترین