آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 18؍ صفر المظفّر 1441ھ 18؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

صادق آباد، بینک میں دھماکا، عمارت تباہ، منیجر سمیت 22 زخمی، 6 کی حالت تشویشناک

رحیم یارخان،صادق آباد (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )رحیم یارخان تحصیل صادق آباد میں قومی شاہراہ پر نجی بینک میں زور دار دھماکا ہوا جس عمارت زمین بوس ہوگئی بینک منیجر سمیت 22افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے جن میں سے بنک منیجر سمیت6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ،دھماکا اتنا شدیدتھاقریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے‘ملبہ ہٹا کر زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا گیا‘دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہو سکی ،تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز قومی شاہراہ پر واقع نجی فیصل اسلامی بینک میں اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں بینک کی پوری عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کر بینک منیجر سمیت22افراد زخمی ہوگئے ، پولیس ،حساس اداروں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کو محفوظ کرنے کیلئے گھیرے میں لے لیا ۔

اہم خبریں سے مزید